Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا پاکستان عوامی تحریک کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق عباسی سے فون پر رابطہ پنجاب پولیس کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے محاصرے پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا پاکستان عوامی تحریک کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق عباسی سے فون پر رابطہ پنجاب پولیس کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے محاصرے پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا
 Posted on: 8/7/2014 1
ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کا پاکستان عوامی تحریک کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹررحیق عباسی سے فون پر رابطہ پنجاب پولیس کی جانب سے ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے محاصرے پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا
محاصروں،چھاپوں ،گرفتاریوں اورریاستی طاقت کااستعمال کبھی ملک کے مسائل کاحل نہیں نکال سکتا۔ الطا ف حسین
حکومت سے پھر کہتا ہوں کہ خدارا لاٹھی، گولی اور ریاستی طاقت کے استعمال سے ہرقیمت پر گریز کیاجائے۔ الطاف حسین
احتجاج کودبانے کیلئے غیرقانونی طریقے اختیارنہ کئے جائیں، احتجاج کرنے والے بھی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن طریقے سے احتجاج کریں۔الطاف حسین
آپ کے اظہار ہمدردی سے ہمارے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں ،ہم سب باہمت ہیں۔ ڈاکٹررحیق عباسی کی قائد تحریک الطا ف حسین سے گفتگو
لندن۔۔۔7 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب لاہورمیں پنجاب پولیس کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہائش گاہ اورتحریک منہاج القرآن کے سیکریٹریٹ کامحاصرہ کئے جانے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان عوامی تحریک کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹررحیق عباسی سے فون پر رابطہ کیااورانہیں محاصرے کے اقدام پر اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔جناب الطاف حسین نے میڈیاپرآنے والی ان اطلاعات پرسخت تشویش کااظہارکیاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے گھرکو چاروں طرف سے گھیرلیاگیاہے ، وہاں لوگوں کوآنے جانے حتیٰ کہ صحافی برادری کے لوگوں کی آمدورفت میں بھی مشکلات کھڑی کی جارہی ہیں اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی مختلف جگہوں پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ محاصروں، چھاپوں ،گرفتاریوں اورریاستی طاقت کااستعمال کبھی کسی ملک کے مسائل کاحل نہیں نکال سکتا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں پہلے بھی حکومت سے کہتارہاہوں اوراب پھرکہتاہوں کہ خدارالاٹھی، گولی اورریاستی طاقت کے استعمال سے ہرقیمت پر گریز کیاجائے ، پرامن اور قانونی طریقے سے احتجاج کرنااپوزیشن کاحق ہے اوراس احتجاج کودبانے کیلئے غیرقانونی طریقے اختیارنہ کئے جائیں،اسی طرح احتجاج کرنے والے بھی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن طریقے سے احتجاج کریں۔ جناب الطا ف حسین نے ڈاکٹررحیق عباسی سے کہا کہ آپ ڈاکٹرطاہرالقادری کومیراسلام پہنچائیں ، میری تمام ترہمدردیاں اوردعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ڈاکٹررحیق عباسی نے فون کرنے اور اظہار ہمدردی پر جناب الطا ف حسین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر آپ کے فون اوراظہارہمدردی سے ہمارے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں اورہم سب باہمت ہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے اس نازک وقت میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی جرات وہمت اور حوصلے کوبھی سراہا اور ڈاکٹر رحیق عباسی سے کہاکہ وہ کارکنوں کو بھی میرا سلام پہنچائیں۔ 

9/29/2024 2:20:28 PM