Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب پولیس کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکریٹریٹ کا محاصرہ کرنے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تشویش


پنجاب پولیس کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکریٹریٹ کا محاصرہ کرنے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تشویش
 Posted on: 8/6/2014 1
پنجاب پولیس کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکریٹریٹ کا محاصرہ کرنے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تشویش
لگتا ہے حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کوئی سبق نہیں سیکھا، ایک بار پھر طاقت کا بیدریغ استعمال کیا جارہا ہے
مختلف شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں
حکومت ضبط و برداشت اور تحمل سے کام لے، معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرے اور طاقت کے استعمال سے ہر قیمت پر گریزکرے
طاقت کا استعمال صورتحال کو بہتر بنانے کے بجائے مزید خرابی کی جانب لے جائے گا۔ الطاف حسین
طاہرالقادری کی رہائش گاہ اورمنہاج القرآن سیکریٹریٹ کامحاصرہ ختم کیا جائے، چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے
لندن۔۔۔6 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے لاہورمیں پنجاب پولیس کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اورمنہاج القرآن سیکریٹریٹ کامحاصرہ کرنے پر گہری تشویش کااظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ لگتاہے کہ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کوئی سبق نہیں سیکھااورایک بارپھر پولیس وانتظامیہ کی طاقت کا بیدریغ استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ اورمنہاج القرآن سیکریٹریٹ کامحاصرہ کیا جارہا ہے جو تشویشناک ہے۔ جناب الطاف حسین نے پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں پرچھاپوں اوران کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کوچاہیے کہ وہ ضبط وبرداشت اورتحمل سے کام لے ، معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرے اورطاقت کے استعمال سے ہرقیمت پر گریزکرے کیونکہ طاقت کااستعمال صورتحال کوبہتربنانے کے بجائے مزیدخرابی کی جانب لے جائے گااورملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ اورمنہاج القرآن سیکریٹریٹ کا محاصرہ ختم کیا جائے، ان کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں، چھاپوں کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ 

9/29/2024 2:18:27 PM