Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کے وفدکی اے پی ایم ایس اوکے ذمہ داران کے ہمراہ سیدحیدرعباس رضوی وراسلم آفریدی سے ملاقات


قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کے وفدکی اے پی ایم ایس اوکے ذمہ داران کے ہمراہ سیدحیدرعباس رضوی وراسلم آفریدی سے ملاقات
 Posted on: 8/6/2014 1
قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کے وفدکی اے پی ایم ایس اوکے ذمہ داران کے ہمراہ سیدحیدرعباس رضوی وراسلم آفریدی سے ملاقات
گلگت میں اے پی ایم ایس اوکی جدوجہد، طلبہ وطالبات میں شعوربیداری اوریونیورسٹی میں طلبہ وطالبات کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا
نوجوان طبقہ ہی قائدتحریک الطاف حسین کی طاقت کاسرچشمہ ہیں،سیدحیدرعباس رضوی ،اسلم آفریدی
جناب الطاف حسین نے پڑھے لکھے اورباصلاحیت نوجوانوں کو اعلیٰ ایوانوں میں بھیج کرپہلے ہی ملک میں انقلاب کی بنیادرکھ دی ہے
گلگت ۔۔۔6 اگست 2014ء
گلگت میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن قراقرم یونیورسٹی کے انچارج عمارسریاحیات ودیگراراکین کے ہمراہ قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کے وفدنے گلگت کے تنظیمی دورے پرآئے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی را بطہ کمیٹی کے ارکان سیدحیدرعباس رضوی وراسلم آفریدی سے ملاقات کی اوررابطہ کمیٹی کے ارکان کوگلگت میں اے پی ایم ایس اوکی جدوجہد، طلبہ وطالبات میں شعوربیداری اوریونیورسٹی میں طلبہ وطالبات کودرپیش مسائل سے رابطہ کمیٹی کے ارکان کوآگاہ کیا۔ملاقات میں طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد موجودتھے۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کے فکروفلسفے اورتحریک میں طلبہ کے کردارپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرسید حیدر عباس رضوی اوراسلم آفریدی نے طلبہ وطالبات کودرپیش مسائل کوغورسے سنااورگلگت کے طلبہ وطالبات میں شعوربیداری اورتیزی سے پھیلتے ہوئے اے پی ایم ایس او کے تنظیمی کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ نوجوان طبقہ ہی قائدتحریک الطاف حسین کی طاقت کاسرچشمہ ہیں،جناب الطاف حسین نے پڑھے لکھے اورباصلاحیت نوجوانوں کوملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیج کرسب سے پہلے ملک میں انقلاب کی بنیادرکھ دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک جن بحرانوں اورمسائل کاشکارہیں نوجوان طبقہ ہی ملک کوان سے نجات دلاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائدتحریک نے جامعہ کراچی میں طلبہ وطالبات کودرپیش مسائل کے حل کے لئے اے پی ایم ایس اوکی شکل میں طلبہ تنظیم بنیادرکھی جس کادائرہ گلگت تک پھیل چکاہے ۔انہوں نے قراقرم یونیورسٹی کے تمام طلبہ وطالبات کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہائشگاہ نائن زیرودورے کی دعوت بھی دی ۔

9/29/2024 2:17:28 PM