Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاورمیں مسلح افرادکی فائرنگ سے سکھ تاجرکی ہلاکت کا واقعہ قابل مذمت ہے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


پشاورمیں مسلح افرادکی فائرنگ سے سکھ تاجرکی ہلاکت کا واقعہ قابل مذمت ہے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 8/6/2014 1
پشاورمیں مسلح افرادکی فائرنگ سے سکھ تاجرکی ہلاکت کا واقعہ قابل مذمت ہے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
گزشتہ دنوں بھی ایسے واقعہ کے خلاف سکھ کمیونٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس پراحتجاج کیاتھااوراب پھر یہ واقعہ رونماہواہے جس کے باعث سکھ کمیونٹی میں شدیداشتعال پایاجاتاہے
گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں احمدیوں کے گھروں پر حملے کرکے خاتون اوربچوں کوزندہ جلادیاگیاتھا
مذہبی اقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہاہے ،اقلیتوں کوتحفظ فراہم کیاجائے۔ رابطہ کمیٹی 
پشاورمیں سکھ تاجرکے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔ مقتول تاجرکے لواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت 
کراچی۔۔۔6 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاورمیں مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک سکھ تاجرکی ہلاکت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں احمدیوں کے گھروں پر حملے کرکے خاتون اوربچوں سمیت کئی افرادکوزندہ جلادیاگیاتھااورآج پشاورمیں مسلح افرادنے سکھ تاجروں پرفائرنگ کردی جس سے ایک تاجرجاں بحق ہوگیا۔رابطہ کمیٹی نے اس واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں بھی ایک ایسے ہی واقعہ کے خلاف سکھ کمیونٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس پراحتجاج کیاتھااوراب پھر یہ واقعہ رونماہواہے جس کے باعث سکھ کمیونٹی میں شدیداشتعال پایاجاتاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس طرح کے واقعات پاکستان میں آبادمذہبی اقلیتوں میں عدم تحفظ کے احساس کوبڑھارہے ہیں لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جائے اوراقلیتوں کوتحفظ فراہم کیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ پشاورمیں سکھ تاجرکے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے مقتول تاجرکے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیا۔


9/29/2024 2:18:56 PM