معروف عالم دین ومذہبی اسکالرمولانااسددیوبندی کی علالت پرالطاف حسین کااظہارتشویش،صحت یابی کے لئے دعا
حق پرست عوام وکارکنان معروف عالم دین مولانااسددیوبندی کی صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکریں،الطاف حسین کی اپیل
لندن :۔۔۔06،اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے معروف عالم دین مولانااسددیوبندی کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورانکی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ہے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام خصوصاًماؤں،بہنوں،بزرگوں اورنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مولانااسددیوبندی کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔