Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علامہ طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کافوری نوٹس لیا جائے ،ندیم نصرت


علامہ طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کافوری نوٹس لیا جائے ،ندیم نصرت
 Posted on: 8/6/2014 1
علامہ طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کافوری نوٹس لیا جائے ،ندیم نصرت
پنجاب حکومت کے غیردانشمندانہ فیصلے پرامن عوام کو مشتعل کرنے کا سبب بن سکتے ہیں
ملک کی نازک ترین صورتحال کا تقاضہ ہے کہ سیاسی معاملات کو ریاستی طاقت سے حل کرنے کی پالیسی سے ہرممکن گریز کیاجائے
ڈاکٹرطاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم کا اظہارمذمت
لندن۔۔۔6، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت کے غیردانشمندانہ فیصلے پرامن عوام کو مشتعل کرنے کا سبب بن سکتے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کی نازک ترین صورتحال کا تقاضہ ہے کہ سیاسی معاملات بات چیت اور افہام وتفہیم سے حل کیے جائیں اور سیاسی معاملات کو ریاستی طاقت سے حل کرنے کی پالیسی سے ہرممکن گریز کیاجائے ۔ حکومت کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے یوم شہداء کے اجتماع کو سبوتاژ کرنے کیلئے ریاستی ہتھکنڈے استعمال کرنے کا عمل کسی بھی طرح ملک وقوم کیلئے سود مند قرارنہیں دیاجاسکتا اور یہ عمل بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ علامہ طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کافوری نوٹس لیا جائے ، ان کے خلاف قائم مقدمہ فی الفور واپس لیا جائے ،ملک وقوم اورجمہوریت کے مفاد میں دانشمندی کامظاہرہ کیا جائے ۔


9/29/2024 2:18:05 PM