Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی آئی بی میں رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ کے باہر قائم سیکوریٹی کیمپ اکھاڑنے اور وہاں رضا کاروں، ایم کیوایم کے کارکنوں اور پڑوسیوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی


پی آئی بی میں رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ کے باہر قائم سیکوریٹی کیمپ اکھاڑنے اور وہاں رضا کاروں، ایم کیوایم کے کارکنوں اور پڑوسیوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/4/2014 1
پی آئی بی میں رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ کے باہر قائم سیکوریٹی کیمپ اکھاڑنے اور وہاں رضا کاروں، ایم کیوایم کے کارکنوں اور پڑوسیوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
ایک طرف تو پولیس حکام کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں کو مسلسل یہ کہا جارہا ہے کہ ان کی جانوں کو دہشت گردوں سے خطرہ ہے لیکن دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار کی سیکوریٹی مزید بڑھانے کے بجائے ان کے سیکوریٹی کیمپ کو اکھاڑا جارہا ہے
ایسا لگتاہے کہ بعض عناصر اس طرح کی مذموم کارروائیاں کرکے ایم کیوایم کو مسلح افواج کی حمایت کی سزا دے رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں، واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی 
کراچی۔۔۔4 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن نے کراچی کے علاقے پی آئی بی میں رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹرفاروق ستارکی رہائش گاہ کے باہر قائم سیکوریٹی کیمپ اکھاڑنے اوروہاں موجود رضاکاروں، ایم کیوایم کے کارکنوں اورپڑوسیوں کوگرفتارکرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزنے اتواراورپیرکی درمیانی شب پی آئی بی کے علاقے میں ڈاکٹرفاروق ستارکی گلی کامحاصرہ کیا،ان کی رہائش گاہ کے ساتھ قائم سیکوریٹی کیمپ اکھاڑ دیا اور وہاں ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 58کے یونٹ انچارج راؤشمشاد کو گرفتار کرلیا جبکہ وہاں سیکوریٹی کی ڈیوٹی پر موجود دیگر رضا کاروں کوتشدد کا نشانہ بنایا، رینجرزکے اہلکاروں نے ڈاکٹرفاروق ستارکے گھرکے پڑوس میں چھاپہ مارکرایک پڑوسی یاسر اورگلی سے ایک اور کارکن کاشف کوگرفتارکرلیا۔رینجرزکے اہلکاروں نے ڈاکٹرفاروق ستارکے پڑوسیوں اوردیگراہل علاقہ کوہراساں کیا۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ انتہائی مذموم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جوملک دشمن دہشت گردوں کے خلا ف جاری مسلح افواج کے آپریشن ضرب عضب کی بھرپورحمایت کررہی ہے لیکن ایسالگتاہے کہ بعض عناصراس طرح کی مذموم کارروائیاں کرکے ایم کیوایم کو مسلح افواج کی حمایت کی سزادے رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک طرف توپولیس حکام کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں کومسلسل یہ کہا جارہاہے کہ ان کی جانوں کودہشت گردوں سے خطرہ ہے لہٰذاوہ اپنی نقل وحرکت میں احتیاط کریں لیکن دوسری جانب ایم کیوایم کے سینئر رہنماڈاکٹر فاروق ستارکی سیکوریٹی مزید بڑھانے کے بجائے ان کے سیکوریٹی کیمپ کو اکھاڑا جارہا ہے اور وہاں سیکوریٹی ڈیوٹی پرموجودرضا کاروں کو گرفتارکیاجارہاہے اور عوام کومشتعل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کافوری نوٹس لیاجائے ، اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے۔

9/29/2024 2:19:09 PM