حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کے والد محمد یوسف الدین مرحوم کی فاتحہ سوئم
اجتماع میں ارکا ن رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین اسمبلی و دیگر کی شرکت
کراچی ۔۔۔3اگست 2014ء
حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کے والدمحمد یوسف الدین مرحوم کاسوئم مدینہ مسجد فیڈرل بی ایریا میں منعقدکیا گیا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔سوئم کے اجتما ع میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالد یونس ، احمد سلیم صدیقی ، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، نائن زیرو پر خدمات انجام دینے والے مختلف شعبہ کے اراکین، مقامی سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان، ہمدردوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔