حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کے والدمحمد یوسف الدین کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
رابطہ کمیٹی کاحق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کے والدمحمد یوسف الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار
لندن :۔۔۔2 ، اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کے والدمحمد یوسف الدین کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے سفیان یوسف سمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین)
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف کے والدمحمد یوسف الدین کے انتقال پر دکھ افسوس اظہار کرتے مرحوم کی مغفرت اور بلندردرجات کے لئے دعا کی۔