حق پرست رکن صوبائی اسمبلی خالد بن ولایت کی والدہ محتر مہ جمیل فاطمہ کو آہوں اور سسکیوں میں سخی حسن قبرستا ن میں سپردخاک کر دیا گیا
کراچی ۔۔۔28جولائی2014ء
متحد ہ قو می موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی خالد بن ولا یت کی والدہ محترمہ جمیل فاطمہ کو آہوں او ر سسکیوں میں سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ۔مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد بلا ل صفہ عزیز آباد نمبر 2میں ادا کی گئی ۔ مرحومہ جمیل فاطمہ کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال ، اراکین رابطہ کمیٹی عامر خان ، عادل صدیقی ، احمد سلیم صدیقی،عبدالحسیب ، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران اور کارکنان سمیت مرحومہ کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی