ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی لوئر دیر میں قومی وطن پارٹی کے رہنما و منتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بخت بیدار خان کے حجرے پر فائرنگ کی مذمت
عید کے موقع پر منتخب نمائندے کے حجرے پر دہشتگردوں کا حملہ افسوس ناک ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا بخت بیدار خان سے انکے بھائی کے جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت کا اظہار
واقعہ میں جاں بحق تمام افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا
کراچی ۔۔۔29جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لوئر دیر کے علاقے میں قومی وطن پارٹی کے رہنما و رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بخت بیدار خان کے حجرے پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں بخت بیدار خان کے بھائی اسحاق جان سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر منتخب نمائندے کے حجرے پر دہشتگردوں کا حملہ افسوس ناک ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صوبائی رکن اسمبلی بخت بیدار خان سے واقرہ کے نتیجے میں انکے بھائی کے جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کے درجات بلند کرکے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔