ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن صلاح الدین کو اورنگی ٹاؤن قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ میں رکن رابطہ کمیٹی عادل خان ،حق پرست ارکان اسمبلی و دیگر کی شرکت
کراچی۔۔۔ 28جولائی2014ء
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ121-Aکے کارکن صلاح الدین کو آہو اور سسکیوں کے درمیان سیکٹر 14-Cاورنگی ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔شہید کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مبارک محمدی مسجد سیکٹر 14-Aمیں اداکردی گئی۔نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان ،حق پرست ارکان اسمبلی محبوب عالم ،اقبال قادری،سیف الدین خالد ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین، مقامی سیکٹر ز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔