Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ڈیرہ غازی خان کے غرباء،مساکین بیوہ خواتین، بزرگوں اور بچوں میں عیدگفٹ اسٹیشنری اورراشن تقسیم


قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ڈیرہ غازی خان کے غرباء،مساکین بیوہ خواتین، بزرگوں اور بچوں میں عیدگفٹ اسٹیشنری اورراشن تقسیم
 Posted on: 7/28/2014
قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ڈیرہ غازی خان کے غرباء،مساکین بیوہ خواتین، بزرگوں اور بچوں میں عیدگفٹ اسٹیشنری اورراشن تقسیم 
قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اول روزسے انسانیت کی خدمت کواپناشعاربنایا،مرزافرقان صدرجنوبی پنجاب
پنجاب کے عوام قائدتحریک الطاف حسین کا ساتھ دیں انشاء اللہ ملک میں98فیصدغریب و متوسط طبقے کی حکمرانی ہوگی 
خدمت خلق فاؤنڈیشن وہ ادارہ ہے جو اپنی مثال آپ ہے اورجس کی امدادی سرگرمیوں کاجال ملک بھرمیں پھیلاہواہے
ڈیرہ غازی خان۔۔۔27جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں غرباء،مساکین ، ضرورت مندخواتین، بزرگوں اور بچوں میں عید گفٹ اسٹیشنری اورراشن تقسیم کیاگیااس سلسلے میں بڑی تقریب منعقدکی گئی تقریب سے ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے صدر مرزا فرقان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ممتاز فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہے جس کی امدادی سرگرمیوں کاجال ملک بھرمیں پھیلاہواہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اول روزسے انسانیت کی خدمت کواپناشعاربنایااوریہی درس انہوں نے اپنے نمائندگان اورکارکنان کو دیا،آج ڈیرہ غازی خان کے کے ایف کے زیر اہتمام سینکڑوں خواتین میں راش تقسیم کیا جا رہا ہے انشاء اللہ آنے والے دور میں ڈیرہ غازی خان کے ہر ضلع میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کار عوام کی خدمت کے لیے موجود ہونگے ، پنجاب کے عوام قائدتحریک الطاف حسین کابھرپور ساتھ دیں انشاء اللہ ملک میں98فیصدغریب و متوسط طبقے کی حکمرانی ہوگی ۔ تقریب سے جنوبی پنجاب کے نائب صدر شیخ اظہار الحق قریشی ، ضلعی صدر ڈیرہ شیخ رمضان ندیم ،کے کے ایف کے صدر احمد رضا نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم کا پیغام ڈیرہ غازی خان میں تیزی سے پھیل رہاہے انشاء اللہ عوام کی خدمت کے ذریعے ہم اقتدار میں آئینگے اگر اللہ نے موقع دیا اور حکومت ایم کیو ایم کو ملی تو ملک سے لوڈ شیدڈنگ سمیت تمام مسائل ختم کیے جائینگے ،انصاف کابول بالاہوگااوربرابر ی کی سطح کا نظام اور میرٹ پالیسی اپنا کر نظام کو بہتر سے بہتر بنایاجائیگا۔ تقریب سے زمان پٹھان ، زاہداللہ انصاری ، سید منصور حسین شاہ ، محمد رفیق ، ظفر اقبال کھوکھر ، محمد فاروق ، ناہید باجی ، شیخ منیر ، مجتبیٰ احسن ، مسز ثمینہ ، نصیر ، محمد نصیر ، شاکر محمد ، عبدالرؤف سپل و دیگر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں سینکڑوں مستحقین خواتین میں راشن بیگزتقسیم کیے اور بزرگوں میں سوٹ تقسیم کیے گئے جبکہ بچوں میں کھلونے اوراسٹیشنر ی کا سامان بھی تقسیم کیا گیا آخر میں ملک و قوم کی ترقی اور جناب الطاف حسین کی صحت و عمر درازی کے لیے دعا کی گئی۔


9/29/2024 12:31:02 PM