Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح ہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121۔ اے کے جوانٹ سرکل انچارج صلاح الدین کے سفاکانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


مسلح ہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121۔ اے کے جوانٹ سرکل انچارج صلاح الدین  کے سفاکانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 7/28/2014
مسلح ہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121۔ اے کے جوانٹ سرکل انچارج صلاح الدین  کے سفاکانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
کارکنان کے بہیمانہ قتل کی وارداتوں کا تسلسل اور غیر قانونی چھاپے اور گرفتاریوں کا غیر جمہوری عمل جاری ہے ،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
صلاح الدین شہید کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کیاجائے ، سوگوار لواحقین سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
کراچی ۔۔۔28، جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121-Aکے جوائنٹ سرکل انچارج صلاح الدین کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ قتل و غارتگری کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو حق پرستانہ جدوجہد سے ہرگز باز نہیں رکھا جاسکتا ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے اور گرفتاریوں کا غیر جمہوری عمل بھی جاری ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ ایم کیوایم ملک کے دفاع اور استحکام کے ہر معاملے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اورایم کیوایم اور اس کے کارکنان کے ساتھ ہونے والے غیر منصفانہ ، غیر قانونی ، غیر انسانی اور غیر جمہوری سلوک کو ئی بھی ذی شعور شخص ملک و قوم کے مفاد میں ہرگز قرار نہیں دے سکتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صلاح الدین شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121-Aکے جوائنٹ سرکل انچارج صلاح الدین کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزادی جائے


9/29/2024 12:30:38 PM