شہید ملت خان لیاقت علی خان کے بڑے صاحبزادے شرافت علی خان کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔28 جولائی2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شہید ملت خان لیاقت علی خان کے بڑے صاحبزادے شرافت علی خان کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے شرافت علی خان کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی اللہ تعالی شرافت علی خان کی مغفرت کرے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔( آمین)