روزنامہ جنگ کی سینئر پورٹر محترمہ شبانہ شفیق کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار تعزیت
لندن ۔۔۔28، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے روزنامہ جنگ کی سینئر پورٹر محترمہ شبانہ شفیق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت لفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔