Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

منیر میاں نے اپنی بیگم اولاد گھر بار سب کچھ تحریک کے لئے وقف کردیا تھا۔الطاف حسین


 Posted on: 7/28/2014
منیر میاں نے اپنی بیگم اولاد گھر بار سب کچھ تحریک کے لئے وقف کردیا تھا۔الطاف حسین
للہ تعالی منیر قادری کی مغفرت فرمائے انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرما ئے۔الطاف حسین
اللہ تعالی مرحوم کے صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین
حق پرست عوام منیر قادری کی نماز جنازہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے ثواب داریں حاصل کریں۔الطاف حسین
مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز پیر بعد نماز عصردارالسلام مسجد نزد PECHS بلاک 2 سوسائٹی میں ادا کے جائے گی۔
جناب الطاف حسین کی حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر سے ان کے شوہر منیر قادری کے انتقال ٹیلی فون پرتعزیت
لندن28۔۔۔ جولائی2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر سے ان کے شوہر منیر قادری کے انتقال پر تعزیت کی نائلہ منیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ خوشی کے موقع پر خوشی کے بول کسی بھی انداز سے بولے جائیں رسم پوری ہوجاتی ہے۔لیکن تعزیت کرنا ہمیشہ سے بہت مشکل کام رہا ہے اور میرے لئے بھی اس موقع پر تعزیت کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے منیر میاں نے اپنی بیگم اولاد گھر بار سب کچھ تحریک کے لئے وقف کردیا تھا اور بالآخر خود اللہ کے یہاں چلے گئے او بچوں کو گھروالوں کے حوالہ کرگئے اور گھر والوں کو تحریک کے حوالہ کر گئے۔جناب الطاف حسین نے دعا کی اللہ تعالی منیر قادری کی مغفرت فرمائے انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرما ئے۔جناب الطاف حسین نے نائلہ منیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے بچوں کی خبر گیری کا غیب سے بہتر سے بہتر انتظام فرمائے ۔جتنا ان کے لئے دعائے مغفرت کی جاسکتی ہے کی جاتی رہے جناب الطاف حسین نے نائلہ منیر کو صبرکی تلقین کی اور کہا کہ اللہ تعالی کے بھید اور اس کے معاملات وہی جانتاہے اللہ تعالی آپ کو ہمت، طاقت، تندرستی، علم کی دولت اور سوچ و بچار کی ایسی قوت عطا فرمائے کہ آپ بچوں کی بہتر سے بہتر کفالت کر سکیں۔تحریک کے تمام ساتھی اورمائیں بہنیں آپ کے ساتھ ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ انہیں اللہ کی ذات پر یقین ہے کہ وہ مرحوم کے صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف کردیگا اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائیگا۔اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان مرحوم منیر قادری کی قربانیوں کو آپ کی اورآپ کے گھر والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھیں گے ہم سب مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں اب وہ ہم میں نہیں مگر ہمیں یقین ہے کہ وہ بہت اچھی جگہ پرچلے گئے ہیں۔دریں اثناء جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ منیر قادری کی نماز جنازہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے ثواب داریں حاصل کریں مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز پیر بعد نماز عصردارالسلام مسجد نزد PECHS بلاک 2 سوسائٹی میں ادا کے جائے گی۔


9/29/2024 12:26:10 PM