حق پرست رکن سندھ اسمبلی وجو ائنٹ انچارج شعبہ خواتین نائلہ لطیف کے شوہر منیرقادری کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برا برکے شریک ہیں، الطاف حسین
حق پرست رکن سندھ اسمبلی وشعبہ خواتین کے کی جوائنٹ انچارج نائلہ لطیف کے شوہر منیرقادری کے انتقال
پررابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
ؒ لندن۔۔۔28جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی وشعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج نائلہ لطیف کے شوہر منیرقادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے نائلہ لطیف سمیت مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین۔ انہوں نے کہاکہ دکھ گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برا برکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی نائلہ لطیف کے شوہر منیرمرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ دیں۔ آمین
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی وشعبہ خواتین کے کی جوائنٹ انچارج نائلہ لطیف کے شوہر منیرقادری کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی ٰمرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔امین