Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اس ملک میں سیاست کو ایک نیا رخ دیا اور سیاست میں خدمتِ انسانیت کے عمل کو متعارف کرایا جس کی مثال نہیں ملتی،رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک


قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اس ملک میں سیاست کو ایک نیا رخ دیا اور سیاست میں خدمتِ انسانیت کے عمل کو متعارف کرایا جس کی مثال نہیں ملتی،رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک
 Posted on: 7/27/2014
قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اس ملک میں سیاست کو ایک نیا رخ دیا اور سیاست میں خدمتِ انسانیت کے عمل کو متعارف کرایا
جس کی مثال نہیں ملتی،رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک
جناب الطاف حسین نے غریب اور متوسط تعلیم یافتہ طبقے کے افراد کو اسمبلیوں میں بھیج کر ملک میں ایک نئی روایت ڈالی،ساجداحمد
اگر کوئی شخصیت اس ملک کو جاگیر دارانہ نظام سے چھٹکارادلاسکتی ہے تو وہ صرف اورصرف جناب الطاف حسین ہیں،ہیر سوہو
گلشن حدید میں ایم کیوایم بن قاسم سیکٹر کے معززین اور مختلف طبقہ فکر کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب
کراچی ۔۔۔27، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے سیاست کے نئے دریچے کھولے ، جمہوریت کو اس کی اصل روح کے مطابق متعارف کرایا اور سیاست کو انسانیت کی خدمت سے مربوط کیا۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام گلشن حدید میں بن قاسم سیکٹر کے معززین اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو نے بھی خطاب کیا ۔ گلفراز خان خٹک نے افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم ملک بھر میں قومی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دیکر تمام قومیتوں کے درمیان پیار محبت پیدا کرکے نفرتوں کے خاتمے کیلئے جو عملی کردار ادا کررہی ہے اسے تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین65برسوں سے ملک میں رائج فرسودہ، ظالمانہ ، جاگیردارانہ اور طبقاتی نظام کے خاتمے اوربرابری پر مبنی منصفانہ نظام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے اس ملک میں سیاست کو ایک نیا رخ دیا اور سیاست میں خدمتِ انسانیت کے عمل کو متعارف کرایاجس کی مثال اس سے پیشتر نہیں ملتی، آزاد کشمیر کا زلزلہ ہو یا ایران کے شہر بام کا زلزلہ، ناگہانی آفات ہوںیا سیلاب کی تباہ کاریاں ہر جگہKKFکے رضاکار سب سے پہلے امداد لیکرپہنچتے ہیں۔ افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے غریب اور متوسط تعلیم یافتہ طبقے کے افراد کو اسمبلیوں میں بھیج کر ملک میں ایک نئی روایت ڈالی اوران منتخب افراد نے جناب الطاف حسین کی تعلیمات کی روشنی میں اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا جس کی وجہ سے آج دیگر جماعتیں بھی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کا حق دینے پر مجبو ر ہیں۔رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہونے کہا کہ اگر کوئی شخصیت اس ملک کو جاگیر دارانہ نظام سے چھٹکارادلاسکتی ہے تو وہ صرف اورصرف جناب الطاف حسین ہیں۔یہی وجہ ہے آج ملک کی تمام ہی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں بلکہ اسمبلیوں میں بھی موجود ہیں۔افطار ڈنر میں بن قاسم سیکٹر کے معززین اور مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


9/29/2024 12:26:28 PM