Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عید الفطر کے موقع پر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے حکومتی اقدام پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا اظہار تشویش


عید الفطر کے موقع پر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے حکومتی اقدام پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا اظہار تشویش
 Posted on: 7/27/2014
عید الفطر کے موقع پر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے حکومتی اقدام پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کا اظہار تشویش 
شہریوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری اور مختلف امور کی انجام دہی کے لئے ڈبل سواری پرسفر کرتی ہے 
عید کے موقع پر شہر میں ڈبل سواری پر پابندی لگانے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا
ارباب اختیار عید الفطر کے موقع پر شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کر کے فیصلے کو عوامی مفاد میں فی الفورواپس لیں 
کراچی ۔۔۔۔27جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے عیدالفطر کے موقع پر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے حکومتی اقدام کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کی غرض سے موٹر سائیکل کی سواری کرتی ہے اور مختلف امور کی انجام دہی کے لئے ڈبل سواری پر سفر کرتی ہے لیکن عین عید کے موقع پر شہر میں ڈبل سواری پر پابندی لگانے سے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور عید کی خریداری و دیگر امور کی انجام دہی میں شدید دشواری پیش آئے گی۔حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور قائم مقام آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عیدالفطر کے موقع پر شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے عید پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کے فیصلے کو عوامی مفاد میں فی الفورواپس لیں ۔

9/29/2024 12:26:46 PM