Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں چند مفادپرست پولیس اہلکاروں کی جانب سے معصوم شہریوں کو حراساں کرکے رشوت طلب کرنے کے واقعات پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہار تشویش


کراچی میں چند مفادپرست پولیس اہلکاروں کی جانب سے معصوم شہریوں کو حراساں کرکے رشوت طلب کرنے کے واقعات پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہار تشویش
 Posted on: 7/27/2014
کراچی میں چند مفادپرست پولیس اہلکاروں کی جانب سے معصوم شہریوں کو حراساں کرکے رشوت طلب کرنے کے واقعات پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہار تشویش
شہر میں اسنیپ چیکنگ اور تلاشی کے نام پر جگہ جگہ ناکے لگا کر معصوم و بیگناہ شہریوں کو تنگ کیا جارہاہے عیدی کے نام پر رشوت لی جارہی ہے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
دہشتگردوں کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ عہدیداران او ر اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پولیس اہلکار جام شہادت نوش کر رہے ہیں
بے ضمیر پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو حراساں کرنے کا عمل عوام کے دلوں میں ناپسندیدگی میں اضافہ کر رہا ہے
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور قائم مقام آئی جی سندھ شہریوں کو حراساں کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کا ر روائی کریں ، حق پرست اراکین اسمبلی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔27جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں عید کے موقع پر چند مفاد پرست پولیس اہلکاروں کی جانب سے معصوم شہریوں کو حراساں کرکے رشوت طلب کرنے کے واقعات میں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ شہر میں عیدکے موقع پر اسنیپ چیکنگ اور تلاشی کے نام پر جگہ جگہ ناکے لگا کر معصوم و بیگناہ شہریوں کو تنگ کیا جارہاہے اور عیدی کے نام پر روزانہ لاکھوں روپے رشوت طلب کئے جارہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ایک جانب شہر میں دہشت گردوں کی جانب سے پے درپے پولیس کے اعلیٰ عہدیداران او ر اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے او ر پولیس اہلکار جام شہادت نوش کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف چند مفاد پرست و بے ضمیر پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو حراساں کرنے کا عمل تسلسل سے جاری ہے جس سے عوام کے دلوں میں پولیس کے پورے ادارے کیلئے ناپسندیدگی میں اضافہ ہورہا ہے اور اس تمام تر صورتحال پر اعلیٰ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ۔حق پرست اراکین اسمبلی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور قائم مقام آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کو تلاشی کے نام پر حراساں کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کا ر روائی عمل میں لائیں اور عید کے موقع پر شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

9/29/2024 12:30:01 PM