Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں کھلے عام لوٹ مار، ڈکیتی ، چوری اورو دیگرجرائم کی وارداتوں کی پشت پناہی کرنے والے سندھ دشمن ہیںدلاور قریشی ،حق پرست ایم پی اے


حیدرآباد میں کھلے عام لوٹ مار، ڈکیتی ، چوری اورو دیگرجرائم کی وارداتوں کی پشت پناہی کرنے والے سندھ دشمن ہیںدلاور قریشی ،حق پرست ایم پی اے
 Posted on: 7/26/2014
حیدرآباد میں کھلے عام لوٹ مار، ڈکیتی ، چوری اورو دیگرجرائم کی وارداتوں کی پشت پناہی کرنے والے سندھ دشمن ہیںدلاور قریشی ،حق پر ست ایم پی اے
حیدرآباد بھر میں جرائم پیشہ افرادکو شہر کا امن و امان تباہ کرنے کا لائسنس دیا جا چکا ہے،دلاور قریشی ،حق پر ست ایم پی اے۔
جرائم پیشہ عنا صر کی سرپرستی کر نے والے محکمہ پویس کے چند بد عنوان افسران پولیس کی کارکردگی پر انمٹ، بد نماداغ ہیں ،دلاور قریشی
حیدرآباد میں پولیس کی نفری نہ ہونے کے برابر ہے جو جرائم کے تیزی سے پنپنے کی ایک بڑی وجہ ہے ،دلاور قریشی
حیدرآباد پولیس کا انتظام غیر مقامی پولیس افسران سے فوری طور پر لے کر مقامی پولیس افسران کے سپرد کیا جائے تاکہ شہر کا امن و امان بحال ہو اور جرائم پیشہ افراد کے بجائے قرار و اقعی معنوں میں قانون کی عملداری نظر آئے ،دلاور قریشی 
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاور قریشی کاحیدرآباد میں کھلے عام ڈکیتی ، چوری و دیگر جرائم کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار
حیدرآباد۔۔۔26،جولائی،2014 ء
حیدرآباد میں کھلے عام لوٹ مار، ڈکیتی ، چوری و دیگر جرائم کی وارداتوں کی پشت پناہی کرنے والے سندھ دشمن ہیں۔ان خیا لات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاور قریشی نے حیدرآباد میں کھلے عام ڈکیتی ، لوٹ مار ، چوری و دیگر جرائم کی تیزی سے بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد بھر میں جرائم پیشہ افراد کو شہر کا امن و امان تباہ کرنے کا لائسنس دیا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے محکمہ پولیس کے چند بدعنوان افسران پولیس کی کارکردگی پرانمٹ، بدنما داغ ہیں ایسے پولیس افسران کے خلاف سخت سے سخت فوری اور عملاً قانونی کاروائی کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں پولیس کی نفری نہ ہونے کے برابر ہے جو جرائم کے تیزی سے پنپنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد پولیس کا انتظام غیر مقامی پولیس افسران سے فوری طور پر لے کر مقامی پولیس افسران کے سپرد کیا جائے تاکہ شہر کا امن و امان بحال ہو اور جرائم پیشہ افراد کے بجائے قرار واقعی معنوں میں قانون کی عملداری نظر آئے۔

9/29/2024 12:27:24 PM