ذمہ داران کوشش کریں کہ کوئی بھی غریب بچہ اور بچی عید کے موقع پر نئے کپڑوں سے محروم نہ رہے، الطاف حسین کی تلقین
لندن۔۔۔25، جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران اورمنتخب نمائندوں کوتلقین کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محلوں میں غریب ومستحق بچوں کی بھرپورمدد کریں اور کوشش کریں کہ ان کے علاقوں میں کوئی بھی غریب بچہ عیدکے موقع پر نئے کپڑوں سے محروم نہ رہے ، کوئی بچی نئے کپڑوں، چوڑیوں اورمہندی سے محروم نہ رہے اورہرغریب بچہ اور بچی کو عیدکی خوشیوں میں شریک کیاجاسکے ۔