Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی فاتحہ چہلم کے سلسلے میں Eastern Morquee لاہور میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع


حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی فاتحہ چہلم کے سلسلے میں Eastern Morquee لاہور میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع
 Posted on: 7/25/2014
حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی فاتحہ چہلم کے سلسلے میں Eastern Morquee لاہور میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع
فاتحہ چہلم کے اجتماع میں شہید کے اہلخانہ و عزیز و اقارب، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، صوبائی تنظیمی کمیٹی، حق پرست ارکان قومی اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ایم کیویم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران و کارکنان اور معزیزین شہر کی بڑی تعداد میں شرکت
محترمہ طاہرہ آصف کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا اور بہت جلد پنجاب کے گاؤں گاؤں میں قائد تحریک الطاف حسین کا پیغام حق پرستی پھیل کے رہے گا، عبدالحسیب
لاہور ۔۔۔۔25جولائی 2014ء
حق پرست رکن قومی اسمبلی ’’شہیدِ بیداریِ پنجاب‘‘ محترمہ طاہرہ آصف کی فاتحہ چہلم جمعہ کے روز بعد نماز عصر تا مغرب منعقد ہوئی جس میں شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مجموی طور پر سینکڑوں قرآن پاک پڑھے گئے اور لاکھوں مرتبہ آیات کریمہ، درود پاک اور دیگر قرآنی آیات کا ورد کیا گیا ۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کے فاتحہ چہلم کے سلسلے میں مرکزی اجتماع انکے گھر سے متصل ہال میں منعقد ہوا جس میں شہید کے اہلخانہ و عزیز وقارب، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب ، میاں عتیق ، صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ارشاد ظفیر ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی سمن جعفری ساجد احمد ، پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکریٹری خرم نوز گنڈاپور، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رائیق عباسی،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر ، مسلم لیگ ق کی رہنما ثمینہ خاور ہایات ، آمنہ الفت ،دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ایم کیویم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران وکارکنان اور معزیزین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے خشوع و خضوع کے ساتھ انتہائی رقت آمیز دعا کرائی جس میں شہید کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر و صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و صوبائی مشیر عبدالحسیب نے حق پرست رکن قومی اسمبلی ’’شہیدِ بیداریِ پنجاب‘‘ محترمہ طاہرہ آصف کی تحریکی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ طاہرہ آصف کا لہو رائیگا نہیں جائیگا اور بہت جلد پنجاب کے گاؤں گاؤں میں قائد تحریک الطاف حسین کا پیغام حق پرستی پھیل کے رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ طاہرہ آصف ایک انتہائی خوش اخلاق و باوقارخاتون تھی جن کی شہادت سے صرف ایم کیو ایم کو ہی نقصان نہیں پہنچا بلکہ انکی شہادت پر ہر آنکھ پرنم تھی ۔ انہوں نے حکومت پاکستان بلخصوص حکومت پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کر کہ کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

9/29/2024 12:30:01 PM