Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارسیاست ہی قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیو ایم کا نصب العین ہے، یوسف شاہوانی


عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارسیاست ہی قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیو ایم کا نصب العین ہے، یوسف شاہوانی
 Posted on: 7/25/2014
عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارسیاست ہی قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیو ایم کا نصب العین ہے، یوسف شاہوانی
ایم کیو ایم نے عوام کو انکی دہلیز تک اختیارات منتقل کئے تاکہ پاکستان میں مظلوم اور محروم عوام کو انکے حقوق دئیے جا سکیں، وسیم اختر 
قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم نواب شاہ زون کے زیراہتمام نواب شاہ میں معززین شہر
سیاسی ومذہبی اورسماجی شخصیات کے اعزازمیں دعوت افطارڈنرسے خطاب 
نوابشاہ ۔۔۔25، جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے کہاہے کہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارسیاست ہی قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیو ایم کا نصب العین ہے،ہمارے نزدیک خدمت کے بغیرسیاست کھلی منافقت اوردھوکہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم نواب شاہ زون کے زیراہتمام نواب شاہ میں معززین شہر،سیاسی ومذہبی اورسماجی شخصیات کے اعزازمیں دعوت افطارڈنرکی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی نواب شاہ کے رہنماء خالدحسین چنہ،سالم زرداری ،عبدالقیوم قریشی،سنی تحریک پاکستان کے شبیرکیریو،ایس یوپی کے رہنما سیدزین شاہ اورپاکستان مسلم لیگ (ن)کے علاقائی رہنماؤں ودیگرسیاسی وسماجی شخصیات ،مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادنے خصوصی طورپرشرکت کی۔اس موقع پرسندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمرقریشی واراکین مریدبروہی،محمدشریف ،فریداحمد،ظفر،متحدہ سوشل فورم کے انچارج لونگ خان چنہ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی حق پرست صابرقائمخانی اورنواب شاہ زون کے انچارج عاصم کبیرواراکین زونل کمیٹی نے افطارڈنرکی تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دیئے اورمعززمہمانان گرامی کی آمدکاخیرمقدم کرتے ہوئے انہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدیدکیا۔افطارڈنرسے خطاب میںیوسف شاہوانی نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جوخدمت برائے سیاست پریقین رکھتی ہے اوریہی وجہ ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے سیاسی زندگی کے آغازسے قبل دکھی انسانیت کی خدمت کی بنیادڈالی اور گھر گھر جاکر غریب نادر،مسکین اوربے سہاارلوگوں کے لئے راشن اورکپڑے جمع کیے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم شروع دن سے قائدتحریک الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق بلاتفرق رنگ و نسل اورزبان دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے اوراس کی خدمت کا سلسلہ سالہ سال جاری رہتاہے۔تقریب سے معاون رابطہ کمیٹی وسیم اختر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم نے سیاست برائے خدمت کے عمل کو متعا رف کر وایا اور عوام کو انکی دہلیز تک اختیارات منتقل کئے تاکہ پاکستان میں غریب ، مظلوم اور محروم عوام کو انکے جائزحقوق دئیے جا سکیں ۔ قبل ازیں صابرقائم خانی ،عاصم کبیراوردیگرنے بھی خطاب کیا اور دعوت افطارمیں شرکت کرنے والے تمام معززین مہمانان گرامی کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدیدکہتے ہوئے ان کی آمدکاشکریہ اداکیا۔آخرمیں تمام شرکاء نے اپنے اپنے عقیدے اوروقت کے مطابق افطارکیا۔اس موقع پرسیکٹراوریونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔

9/29/2024 12:30:50 PM