اے پی ایم ایس او کے سابقہ مرکزی رکن عدیل صفری کے والدکے انتقال پر اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کا اظہار تعزیت
کراچی:۔۔24؍ جولائی 2014ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ نے اے پی ایم ایس او کے سابقہ مرکزی رکن عدیل صفری کے والدکے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں مرکزی کابینہ نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ (آمین)