Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں حقیقی تبدیلی اسی وقت ممکن ہے جب مظلوم عوام با شعور ہوکر ملک میں نظام کی مثبت تبدیلی کے لئے آگے آئیں ، اشفاق منگی


ملک میں حقیقی تبدیلی اسی وقت ممکن ہے جب مظلوم عوام با شعور ہوکر ملک میں نظام کی مثبت تبدیلی کے لئے آگے آئیں ، اشفاق منگی
 Posted on: 7/24/2014
ملک میں حقیقی تبدیلی اسی وقت ممکن ہے جب مظلوم عوام با شعور ہوکر ملک میں نظام کی مثبت تبدیلی کے لئے آگے آئیں ، اشفاق منگی
ملک میں گزشتہ67برسوں سے جاگیر داروں ،کرپٹ سرمایہ داروں اور وڈیروں نے اقتدار پر قبضہ کیا ہوا ہے، اشفاق منگی
ایم کیو ایم کی کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت اولڈملیر میں افطار ڈنر کا اہتمام ، رابطہ کمیٹی رکن اشفاق منگی کا تقریب سے خطاب
کراچی ۔۔۔۔24جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت اولڈ ملیر میں افطار و ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق احمد منگی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ، رکن صوبائی اسمبلی ہیر سوہو،کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ ، کارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اشفاق منگی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں گزشتہ67برسوں سے جاگیر داروں ،کرپٹ سرمایہ داروں اور وڈیروں نے اقتدار پر قبضہ کیا ہوا ہے اور وہ مظلوم و محروم طبقے کے پاکستانیوں کو ملک کی فلاح و ترقی میں کردار ادا نہیں کرنے دے رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی طور پر تبدیلی صرف اس وقت ممکن ہے جب غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد با شعور ہوکر ملک میں نظام کی مثبت تبدیلی کے لئے خود آگے بڑھیں اور آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے جدو جہد کریں۔افطار ڈنر سے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ اور حق پرست اراکین اسمبلی نے بھی خطاب کیا ۔

9/29/2024 12:25:34 PM