پاکستان کے معروف اسٹیج فنکار محمود خان کے گردے فیل ہونے کے باعث انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔24جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کے معروف اسٹیج فنکار محمود خان کے گردے فیل ہونے کے باعث انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے محمود خان کے انتقال پر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی محمود خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے سوگوار لواحقین کویہ صدمہ برادشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔