کارکنان سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔23جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ165کے کارکن شکیل قریشی کی والدہ محترمہ شمیم بیگم ،ایم کیوایم کراچی مضافاتی کمیٹی آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ KBRکے کارکن قاسم شیخ کی خوش دامن محترمہ شرما خاتون ،کے ایم او سی بن قاسم سیکٹر یونٹ گلشن حدید نمبر1کے کارکن عبدالجبار سیال کی زوجہ نسرین ،ایم کیوایم میر پور خاص زون یونٹ 8/Aکے کارکن محمد شریف ملک کی والدہ محترمہ چنبیلی خاتون،میرپور خاص زون سیکٹر Bکے کارکن محمد صابر کی والدہ محترمہ منُی بیگم ، میر پور خاص زون سیکٹرDکی ہمشیرہ عشرت باجی ،ایم کیوایم میر پور خاص زون سیکٹر Dسیلائٹ ٹاؤن کے کارکن محمد ذوالفقار کے بڑے بھائی سید محمد سلطان ، اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی لاڑکانہ زون برکت علی ابڑو کی والدہ محترمہ ممتاز خاتون کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کرے ۔(آمین )