ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورحیدرعباس رضوی کی معروف عالم دین علامہ طالب جوہری سے ملاقات
قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سیدمبارک رضاکاظمی ایڈووکیٹ کی المناک شہادت پراظہار تعزیت
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے علامہ طالب جوہری کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کاتعزیتی پیغام پہنچایا
سیدمبارک رضاکاظمی شہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعا کی
کراچی۔۔۔23جولائی2014ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اوررکن رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی نے معروف عالم دین ومذہبی اسکالرعلامہ طالب جوہری سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی اور علامہ طالب جوہری سے ان کے دامادسیدمبارک رضاکاظمی ایڈووکیٹ کی المناک شہادت پرقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔اس موقع پرمتحدہ علماء کمیٹی کے انچارج واراکین بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورحیدرعباس رضوی نے سیدمبارک رضاکاظمی ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورعلامہ طالب جوہری کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کاخصوصی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں ایم کیوایم ان کے دکھ دردمیں برابرکی شریک ہے۔اس موقع پرانہوں نے سید مبارک رضاکاظمی شہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اورعلامہ طالب جوہری سمیت تمام سوگواران کے صبرجمیل کے لئے خصوصی دعابھی کی۔ اس موقع پرعلامہ طالب جوہری نے دکھ اورافسوس کی گھڑی میں ساتھ دینے پرقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکیا۔