گلشن اقبال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سید مبارک رضاکاظمی ایڈوکیٹ کے قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
تعلیم یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کومسلسل دہشت گردی کانشانابنایا جارہاہے جو کہ افسوسناک بات ہے
وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ، سید مبارک رضاکاظمی ایڈوکیٹ کے قتل کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔23جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلشن اقبال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سید مبارک رضاکاظمی ایڈوکیٹ کے قتل پر سخت ترین الفا ظ میں مذمت کی ہے اور یہ واقعہ شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کو ہوا دینے کے مترادف ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں اس سوچھی سمجھی سازش کے تحت تعلیم یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کومسلسل دہشت گردی کانشانابنایا جارہاہے جو کہ افسوسناک بات ہے، انہوں نے جاں بحق ہونے والے سید مبارک رضا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیاہے کہ سید مبارک رضا کاظمی ایڈوکیٹ کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔