ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 169 کے کارکن محمد عابد شہید کے بہیمانہ قتل پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔22؍ جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 169کے کارکن محمد عابد کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید محمد عابد کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل کا حوصلہ دے ۔ (آمین)