Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
حکومت کی واضح ہدایت کے باوجودسرکاری ونیم سرکاری اورنجی اداروں میں متعصب انتظامیہ کی جانب سے غریب ملازمین کو ایڈوانس تنخواہوں اورعیدبونس کی تاحال عدم فراہمی پررابطہ کمیٹی کااظہارتشویش
Posted on: 7/22/2014
حکومت کی واضح ہدایت کے باوجودسرکاری ونیم سرکاری اورنجی اداروں میں متعصب انتظامیہ کی جانب سے غریب ملازمین کو ایڈوانس تنخواہوں اورعیدبونس کی تاحال عدم فراہمی پررابطہ کمیٹی کااظہارتشویش
سرکاری ونجی اداروں میں ملازمین کوعیدالفطرسے قبل ایڈوانس تنخواہوں اورعیدبونس کی عدم فراہمی ملازمین کی حق تلفی اوران کے ساتھ ظلم وناانصافی ہے،رابطہ کمیٹی
پیشگی تنخواہوں اوربونس کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین میں شدیدمشکلات وبے چینی پائی جارہی ہے
پیشگی تنخواہوں اوربونس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے فنڈزجاری کرنے کے باوجودسرکاری ونجی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے متعصبانہ روئیہ کافی الفورنوٹس لیاجائے
ملازمین کو تنخواہوں اوربونس سے محروم رکھنے کے لئے تسلسل کے ساتھ سازشی ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں جوغریب ملازمین کے ساتھ ظلم ناانصافی اورحق تلفی کے مترادف ہے
کراچی ۔۔۔22جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی وصوبائی حکومت کی واضح ہدایت کے باوجودسندھ کے متعددسرکاری ونیم سرکاری اورنجی اداروں میں متعصب انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کوعیدالفطرسے قبل ایڈوانس تنخواہوں اورعیدبونس کی عدم فراہمی پرگہری تشویش اورشدیدردعمل کااظہارکیاہے اوراس عمل کو ملازمین کی حق تلفی اوران کے ساتھ سراسرظلم وزیادتی قراردیاہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سرکاری ونجی اداروں میں انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو پیشگی تنخواہوں اوربونس کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے جس کے باعث انہیں عیدالفطرکی تیاریوں میں شدید مشکلات وپریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے اوران کی خوشیاں ماندپڑتی نظرآرہی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب ملازمین کی پہلے ہی کمرتوڑرکھی ہے اوروہ کسمپرسی کی کربناک زندگی گذارنے پرمجبورہیں جبکہ مہنگائی کے اس دورمیں انہیں بونس اورپیشگی تنخواہوں سے محروم رکھنا سراسرظلم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت کی واضح ہدایت اور سرکاری ملازمین کوعیدالفطرسے قبل تنخواہوں کی فراہمی کے لئے فنڈزجاری کرنے کے باوجود بعض سرکاری ونجی اداروں کی انتظامیہ نے متعصبانہ رویہ اختیارکیاہواہے اورملازمین کو تنخواہوں اوربونس سے محروم رکھنے کے لئے سازشی ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں جوملازمین کی حق تلفی اوران کے ساتھ سراسرناانصافی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ عیدالفطرسے قبل سرکاری ونیم سرکاری اورنجی اداروں میں انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے ساتھ متعصبانہ روئیے کانوٹس لیتے ہوئے ملازمین کوپیشگی تنخواہوں اور عیدبونس کی فراہمی یقینی بنائیں۔
4/28/2025 6:37:24 AM
پاکستان پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں،ہمیں اس بات کی فکر کرنی چاہیے کہ
...
27 Apr 2025
پہلگام میں دہشت گردحملے کے واقعہ پر انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ م
...
25 Apr 2025
پہلگام میں دہشت گردحملہ علاقائی امن اور خطے کی صورتحال کے لئے نہایت
...
23 Apr 2025
لاہورہائیکورٹ کاتین رکنی لارجربینچ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف
...
21 Apr 2025
معروف ناول نگار، صحافی، شاعر اورادبی شخصیت ایچ اقبال کے انتقال پر ایم
...
19 Apr 2025
پاکستان کی معاشی زبوں حالی اورکرنسی کی قدرمیں گراوٹ کی ذمہ داری کس پ
...
18 Apr 2025
ریاست ماں ہوتی ہے، کیا ریاست کارویہ اپنے بچوں کے ساتھ ماں جیسا ہے؟.الط
...
14 Apr 2025
گزشتہ تین روز کے دوران کراچی اورحیدرآباد سے ایم کیوایم کے دردرجن سے
...
13 Apr 2025
صدرآصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کراچی اورحیدرآباد میں ایم کیوایم
...
12 Apr 2025
ایک سازش کے تحت کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی میں دوبارہ سے پرانی کہانیو
...
12 Apr 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us