Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مون سون کے تحت کراچی ، حیدرآباد اور سندھ میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا جائے، الطاف حسین


مون سون کے تحت کراچی ، حیدرآباد اور سندھ میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا جائے، الطاف حسین
 Posted on: 7/22/2014
مون سون کے تحت کراچی ، حیدرآباد اور سندھ میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا جائے، الطاف حسین
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جلد از جلد فنڈز جاری کیے جائیں، الطاف حسین
2 کروڑ سے زائد آبادی والا شہر کراچی، میٹروپولیٹن شہر ہونے کے باوجود مقامی حکومت کے نظام سے محروم ہے
کراچی اور سندھ کے دیگر شہر وں میں صحت وصفائی کی صورتحال بدترین شکل اختیار کرچکی ہے
مقامی مسائل کے حل کیلئے سندھ سمیت ملک بھرمیں مقامی حکومتوں کا نظام نافذ کیاجائے، الطاف حسین
لندن۔۔۔22، جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون کے موسم کو مدنظررکھتے ہوئے کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگرشہروں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا جائے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جلد از جلد فنڈز جاری کیے جائیں،صحت وصفائی ،سیوریج،پانی کی فراہمی اوردیگر مقامی مسائل کے حل کیلئے سندھ سمیت ملک بھرمیں جلدازجلدبلدیاتی انتخابات کاانعقادکرکے مقامی حکومتوں کا نظام نافذ کیاجائے۔
ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہرسال کی طرح اس سال بھی مون سون کے موسم میں غیرمعمولی بارشوں کی پیش گوئی کی جارہی ہے لیکن حکومت کی جانب سے ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر نالوں کی صفائی اورسیوریج کے نظام کوبہتربنانے کیلئے تاحال کسی قسم کے اقدامات کا آغاز نہیں کیا گیاہے ۔2 کروڑ سے زائد آبادی والا شہر کراچی، پاکستان کا میٹروپولیٹن شہر ہونے کے باوجود مقامی حکومت کے نظام سے محروم ہے۔کراچی اور سندھ کے دیگر شہر وں میں صحت وصفائی کی صورتحال بدترین شکل اختیار کرچکی ہے اور خدشہ ہے کہ طوفانی بارشیں ہونے کی صورت میں کراچی اور سندھ کے دیگر شہر وں میں صورتحال مزید سنگین صورت اختیارکرسکتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وفاقی اور سندھ کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں ہنگامی حالت کے نفاذکا اعلان کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی اور صحت وصفائی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کراچی اور دیگر شہروں کیلئے جلد ازجلد فنڈز جاری کیے جائیں اوران مسائل کے مستقل حل کیلئے مقامی حکومتوں کا نظام نافذ کیاجائے ۔

4/28/2025 6:21:03 AM