سینئر سیاستدان اور سابق مزدور رہنما مختار رانا کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔21، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینئر سیاستدان اور سابق مزدور رہنما مختار رانا کے انتقال پر گہرے دکھ اورفسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ (آمین)