آج صبح معطل کئے گئے رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کوان کی ذمہ داریوں پر بحال کردیا
گیا۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کااعلان
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے
تمام ذمہ داران اپنی اپنی ذمہ داریوں کوپہچانیں اوراپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی طورپرغفلت اورکوتاہی نہ برتیں
شہداء کے لواحقین کی خبرگیری کریں اورکارکنوں اورعوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کارابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
کراچی۔۔۔20 جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ آج صبح معطل کئے گئے رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کوان کی ذمہ داریوں پر بحال کردیاگیاہے۔ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے بعدازاں رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ارکان کوتلقین کی کہ تمام ذمہ داران اپنی اپنی ذمہ داریوں کوپہچانیں اوراپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی طورپرغفلت اورکوتاہی نہ برتیں ۔شہداء کے لواحقین کی خبرگیری کریں اورکارکنوں اورعوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔