ایم کیو ایم کے کارکنان رئیس احمد اور محمد شاہد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔20جولائی2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کورنگی سیکٹر یونٹ 74کے کارکن رئیس احمد اور ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سیکٹر آگرہ تاج ، یوسی Iکے کارکن محمد شاہد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجا