Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یورپیئن پارلیمنٹ کے رکن امجدبشیر کی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت اوررابطہ کمیٹی کے دیگرارکان سے ملاقات


یورپیئن پارلیمنٹ کے رکن امجدبشیر کی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت اوررابطہ کمیٹی کے دیگرارکان سے ملاقات
 Posted on: 7/19/2014
یورپیئن پارلیمنٹ کے رکن امجدبشیر کی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر
ندیم نصرت اوررابطہ کمیٹی کے دیگرارکان سے ملاقات 
ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق جاوید، محمدانور، واسع جلیل، مصطفےٰ عزیزآبادی اورسابق وزیررضاہارون بھی موجود تھے
پاک برطانیہ تعلقات، پاکستان کی صورتحال،یورپ خصوصاًبرطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے کرداراوردیگرامورپر تفصیلی تبادلہ خیال 
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کومقامی سیاست میں بھرپورحصہ لینا چاہیے۔امجدبشیر
امجدبشیرنے پاکستانی سیاست میں ایم کیوایم کی پالیسیوں اور کردارکوسراہااورایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیلئے نیک جذبات کااظہار کیا
یورپی پارلیمنٹ اورلوکل کونسل کے انتخابات میں بڑی تعدادمیں پاکستانیوں کی کامیابی خوش آئندہے ۔ندیم نصرت
عالمی برادری میں پاکستان کے امیج کوبہتربنانے کیلئے پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں کو مؤثر اور بھرپورکوششیں کرناچاہئیں۔ندیم نصرت
لندن۔۔۔19 جولائی 2014ء
یورپیئن پارلیمنٹ کے رکن ،یورپی پارلیمنٹ کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئرمین اورامورخارجہ کمیٹی کے رکن امجدبشیر نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت اوررابطہ کمیٹی کے دیگرارکان سے ملاقات کی ۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے امجدبشیرکویورپی پارلیمنٹ کارکن منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی اورجناب الطا ف حسین کی جانب سے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق جاوید، محمدانور، واسع جلیل، مصطفےٰ عزیزآبادی اورسابق صوبائی وزیررضاہارون بھی موجود تھے۔ امجدبشیرجویوکے انڈی پینڈینٹ پارٹی کے سینئررہنمابھی ہیں،انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے پاک برطانیہ تعلقات، پاکستان کی مجموعی صورتحال،یورپ خصوصاًبرطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے کرداراوردیگرامورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔امجدبشیرنے ایم کیوایم کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کومقامی سیاست میں بھرپورحصہ لینا چاہیے تاکہ وہ برطانوی پارلیمنٹ اوریورپی پارلیمنٹ میں پہنچ کرقومی مسائل پر آوازاٹھانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کودرپیش مسائل کے حل کیلئے بھی اپناکردارادا کرسکیں۔ امجدبشیرنے پاکستانی سیاست میں ایم کیوایم کی پالیسیوں اور کردارکوسراہااورایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کیلئے نیک جذبات کااظہار کیا ۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے یورپی پارلیمنٹ کے حالیہ انتخابات میں یوکے انڈی پینڈینٹ پارٹی کی شاندار کامیابی پر امجدبشیراوران کی پارٹی کے دیگررہنماؤں کومبارکبادپیش کی ۔انہوں نے کہاکہ ان انتخابات میں بڑی تعدادمیں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افرادکی کامیابی خوش آئندہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری میں پاکستان کے موجودہ امیج کوبہتربنانے کیلئے پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں کو مؤثر اور بھرپورکوششیں کرناچاہئیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم قائدتحریک الطا ف کی قیادت میں پاکستان میں ایک ایسے منصفانہ نظام کے قیام کیلئے جدوجہدکررہی ہے جہاں رنگ ونسل، زبان، علاقہ، فقہ ، مسلک یامذہب کے امتیازسے بالاترہوکرتمام شہریوں کومساوی حقوق حاصل ہوں اورشہریوں کے درمیان کسی قسم کی تفریق اورامتیازنہ ہو۔ 


9/29/2024 12:25:49 PM