Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے ایم سی کے 8اسپتالوں میں مریضوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کی بندش پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


کے ایم سی کے 8اسپتالوں میں مریضوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کی بندش پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 7/18/2014
کے ایم سی کے 8اسپتالوں میں مریضوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کی بندش پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
اسپتالوں میں زیر علاج ہزاروں مریض مہنگائی کے دور میں دوہری پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور شدید ذہنی کرب سے گزر رہے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ذمہ دار عناصر بے حس اور انتہائی غفلت کے مرتکب ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ ،اسپتالوں میں خوراک اور ادویات کی بندش اور متعلقہ افسران کی غفلت کا نوٹس لیں ، رابطہ کمیٹی
اسپتالوں کیلئے فی الفور فنڈز جاری کئے جائیں اور محکمہ فنانس اور بلدیہ کے افسران کی غفلت کا سختی سے نوٹس لیا جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم

کراچی ۔۔۔18، جولائی 2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کروڑوں روپے بل کی عدم ادائیگی کی بناء پر کے ایم سی کے 8اسپتالوں میں مریضوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کی بندش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مریضوں کو خوراک اور ادویات کی بندش کے ذمہ دار عناصر کو بے حس اور انتہائی غفلت کا مرتکب قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کے ایم سی کے اسپتالوں سے غریب و متوسط طبقے کے ہزاروں مریض بلاتفریق علاج و معالجہ کی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں تاہم اسپتالوں میں خوراک اور ادویات فراہم کرنے والے ٹھیکیدار نے کروڑوں روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر ہزاروں مریضوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کی سہولت بند کردی ہے جس سے ان اسپتالوں میں زیر علاج ہزاروں مریض مہنگائی کے دور میں دوہری پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور شدید ذہنی کرب سے گزر رہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کروڑوں روپے بل کی عدم ادائیگی کے باعث کے ایم سی کے اسپتالوں کو ادویات اور خوراک کی فراہمی کی بندش سے ثابت ہوگیا ہے کہ متعلقہ محکمہ کے افسران بے حس ہیں اور مریضوں کو لاحق ہونے والی پریشانیوں اور مشکلات سے مکمل طور پر عاری ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کے ایم سی کے 8اسپتالوں میں مریضوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کی بندش کا سنجیدگی، اس ضمن میں محکمہ فنانس اور بلدیہ کے افسران کی غفلت کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اسپتالوں کی صورتحال کو مزید بہتر اور مریضوں کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دلانے کیلئے فی الفور فنڈز جاری کئے جائیں ۔

9/29/2024 12:28:57 PM