Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملائیشیا کے مسافر بردار طیارے کے المناک واقعہ اور اسکے نتیجے میں درجنوں بچوں سمیت 300 کے لگ بھگ مسافروں کے جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس

ملائیشیا کے مسافر بردار طیارے کے المناک واقعہ اور اسکے نتیجے میں درجنوں بچوں سمیت 300 کے لگ بھگ مسافروں کے جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 7/17/2014
ملائیشیا کے مسافر بردار طیارے کے المناک واقعہ اور اسکے نتیجے میں درجنوں بچوں سمیت 300 کے لگ بھگ مسافروں کے جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس
یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے جس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق کے نام قائد تحریک الطاف حسین کا تعزیتی خط
ایم کیوایم کے کارکنان سمیت پوری پاکستانی قوم کی جانب سے اس المناک واقعہ پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ الطاف حسین
ملائیشیا کے طیارے کے اندوہناک حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے اپیل
لندن۔۔۔17 جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ملائیشیا کے مسافربردارطیارے کی تباہی کے المناک واقعے اوراس کے نتیجے میں درجنوں بچوں سمیت 300 کے لگ بھگ مسافروں کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق کے نام اپنے تعزیتی خط میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سمیت پوری پاکستانی قوم کی جانب سے طیارے کے اس المناک واقعہ پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ ایک بہت بڑاسانحہ ہے جس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے اپیل کی کہ ملائیشیاکے طیارے کے اندوہناک واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کااعلیٰ سطحی کمیشن قائم کیاجائے اوراس کی تحقیقات سے پوری دنیاکے عوام خصوصا ملائیشیا کے غمزدہ عوام کو اس سے آگاہ کیا جائے ۔ 

9/29/2024 12:29:19 PM