Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرستی کی جدو جہد اندرون سندھ سمیت ملک کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے ، یوسف شاہوانی


 Posted on: 7/17/2014
حق پرستی کی جدو جہد اندرون سندھ سمیت ملک کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے ، یوسف شاہوانی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی کی ایم کیوایم جامشورو زون کے تحت افطار ڈنر میں شرکا ء سے گفتگو
جامشورو۔۔۔17جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ جامشورو زو ن کے زیر اہتمام سندھ سوشل سیکورٹی اسپتال کوٹری سٹی لا ن میں کوٹری سٹی و سائٹ کوٹری کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں افطا ر ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے ا فطار ڈنر کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطا ف حسین نے کراچی کی ایک جامعہ سے حق پرستی کی جدو جہد کا آغاز کیا تھا جو اندرون سندھ سمیت آج ملک کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے اور الطاف حسین کے چاہنے والے ملک بھر میں بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔رکن رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اب ملک کے غریب و مظلوم عوام با شعور ہوچکے ہیں اور جوق در جوق حق پرستی کی جدو جہد کا حصہ بن رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پورے پاکستان میں حق پرستی کا پرچم لہرائے گا اور غریب و مظلوم عوام کا انقلاب آ ئے گا۔ اس موقع پر معا ون رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی، ایم کیو ایم کی سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سیدوسیم حسین،جامشورو زون کے انچارج ایوب خان ، ایم کیو ایم جامشورو زون کے کارکنان سمیت خواتین ،بچوں اور حق پرست عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر افطار کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے جبکہ جامشورو زون کی زونل کمیٹی کے رکن سید زوالفقار نے تلاو ت قرآن پاک اور رضوان شاہ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

4/28/2025 3:22:30 AM