Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے تحت گلستان جوہر ، محمود آباد اور نیو کراچی میں افطا ر ڈنرز کا اہتمام


ایم کیو ایم کے تحت گلستان جوہر ، محمود آباد اور نیو کراچی میں افطا ر ڈنرز کا اہتمام
 Posted on: 7/17/2014
ایم کیو ایم کے تحت گلستان جوہر ، محمود آباد اور نیو کراچی میں افطا ر ڈنرز کا اہتمام
عوامی اتحاد سے ہی پاکستا ن کی بقاء اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکتاہے، اراکین ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
الطاف حسین نے ہمیشہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فرو غ کی کوششیں کی ہیں، اراکین رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین عادل صدیقی، سیف یار خان اور عبد الحسیب کا مختلف مقامات پر منعقدہ افطار ڈنرز سے خطاب
کراچی ۔۔۔17جولائی2014ء
متحد ہ قو می موومنٹ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے بابر کت ماہ کی مناسبت سے شہر کے مختلف مقاما ت پر افطار ڈنر ز کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم گلستا ن جوہر ، محمود آباد اور نیو کراچی سیکٹر کے تحت افطا رپارٹیز اور ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکین رابطہ کمیٹی عادل صدیقی ، سیف یار خان اور عبد الحسیب نے شرکت کی اور خطاب کیا ۔ اس موقع پر سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت عبد الرؤف صدیقی، حق پرست اراکین اسمبلی ارتضیٰ فاروقی ، علی رضا عابدی،عبد الوسیم،اقبال محموداور مزمل قریشی ، مختلف سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران ،کارکنان اور حق پرست عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مختلف مقامات پر افطار ڈنرز سے خطا ب کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فرو غ کا درس دیا ہے اور ملک سے مذہب کے نام پر انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے کوششیں کی ہیںیہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم میں ملک کے تمام مسالک ، مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت موجود ہے جو آپس میں یکجہتی کے ساتھ رہتے ہیں اور ملک بھر کے عوام کی مدد کے لئے ہر گھڑی کوشاں ہیں ۔اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ملک کو موجودہ حالات میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور ملک کے عوام اپنے اتحاد سے ہی ان چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں لہٰذا ملک میں بسنے والے تمام افرا د کو چاہئے کہ تمام ترنظریاتی اختلا فات کو پس پشت ڈال کر پاکستا ن کی بقاء اور سلامتی کی خاطر یکجا ہوں اور ملک دشمنوں کو بتادیں کے وطن عزیز کی خاطر ایک ایک پاکستانی متحد ہے ۔ ایم کیو ایم کے مختلف سیکٹرز میں ہونے والے افطار ڈنرکے موقع پر عوام کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے اور بڑے پیمانے پر افطا ر کا انتظام کیا گیا تھا ۔

9/29/2024 10:28:54 AM