Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورگنگ پارٹی کے اجلاس میں کراچی کو فراہمی آب کے منصوبے K-4 کی منظوری اور آئندہ اجلاسوں میں شہر کے دیگر بڑے منصوبوں کو شامل کر نے کی یقین دہانی خوش آئند ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


سینٹرل ڈیولپمنٹ ورگنگ پارٹی کے اجلاس میں کراچی کو فراہمی آب کے منصوبے K-4 کی منظوری اور آئندہ اجلاسوں میں شہر کے دیگر بڑے منصوبوں کو شامل کر نے کی یقین دہانی خوش آئند ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 7/17/2014
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورگنگ پارٹی کے اجلاس میں کراچی کو فراہمی آب کے منصوبے K-4 کی منظوری اور
آئندہ اجلاسوں میں شہر کے دیگر بڑے منصوبوں کو شامل کر نے کی یقین دہانی خوش آئند ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
K-4سمیت کراچی کے اہم منصوبوں پر توجہ دینے پر جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا وزیر اعظم
میاں محمد نواز شریف سے اظہار تشکر 
اسلام آباد ۔۔۔17جولائی2014ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خصوصی احکامات کے بعد سینٹرل ڈیولپمنٹ ورگنگ پارٹی کے اجلاس میں کراچی کو فراہمی آب کے بڑے منصوبے K-4 کی منظوری اور سی ڈی ڈبلیو پی و ایگزیکٹوکمیٹی فار نیشنل اکنامک کونسل کے آئندہ اجلاسوں میں کراچی کے شہریوں کی فلاح کے لئے دیگر بڑے منصوبوں کو شامل کر نے کی یقین دہانی کوخوش آئند قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ عوامی مسائل حل کرنے کو ترجیح دی ہے اور کوشش کی ہے کہ ارباب اختیار کو عوامی مشکلات سے آگاہ کر کے ان مسائل کی حل کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستا ر نے کہا کہ ایم کیو ایم نے گزشتہ اجلاسوں میں بھی وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی توجہ کراچی کو فراہمی آب کے منصوبے K-4 اوردیگر بڑے تعمیراتی منصوبوں کی جانب مبذول کروائی تھی لیکن وزیر اعظم کی یقین دہانی کے باوجود ان منصوبوں کو ایکنیک اور سی ڈی ڈبلیو پی کے گزشتہ اجلاسوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا لیکن ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی توجہ کراچی کے شہریوں کی فلاح کی جانب دلانے پر وزیر اعظم نے اپنے پرنسپل سیکریٹری جاوید اسلم کو ہدایت کی کہ وہ ایکنیک اور سی ڈی ڈبلیو پی کے آئندہ اجلاسوں میں کراچی کے اہم منصوبوں کو لازمی طور پر شامل کریں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی جانب سے کراچی کے اہم منصوبوں پر توجہ دینے پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے انکا شکریہ ادا کیا ہے اور امید کا اظہار کیا ہے کہ حکومت مستقبل میں بھی کراچی کے شہریوں کی فلاح کے لئے مستقبل میں بھی احکامات جاری کرتی رہے گی۔

9/29/2024 10:25:33 AM