Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شمالی وزیرستان کے متاثرین اور رمضان المبارک میں غرباء ، مساکین اور مستحقین کی بھر پور امداد کیلئے مخیر حضرات اور عوام اپنے عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں ، ڈاکٹر نصرت شوکت


شمالی وزیرستان کے متاثرین اور رمضان المبارک میں غرباء ، مساکین اور مستحقین کی بھر پور امداد کیلئے مخیر حضرات اور عوام اپنے عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں ، ڈاکٹر نصرت شوکت
 Posted on: 7/16/2014
شمالی وزیرستان کے متاثرین اور رمضان المبارک میں غرباء ، مساکین اور مستحقین کی بھر پور امداد کیلئے مخیر حضرات اور عوام اپنے عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں ، ڈاکٹر نصرت شوکت
خدمت خلق فاؤنڈیشن شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی امداد بھی بڑھ چڑھ کر رہا ہے، ڈاکٹر نصرت شوکت
رمضان کے آخری عشرے میں کے کے ایف کے تحت بڑا امدادی پروگرام ہوتا ہے جس میں کروڑوں کی امدادی اشیاء اور نقدم رقوم مستحقین میں تقسیم کی جاتی ہیں ، ڈاکٹر نصر ت شوکت
کراچی۔۔16جولائی2014ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے انچارج ڈاکٹر نصرت شوکت نے مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ہے وہ رمضان المبارک میں زکوۃ ، فطرہ ، صدقات اور عطیات ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے اور اس فلاحی ادارے کے تحت ملک بھر میں عوام کو میت بس سروس ، ایمبولینس سروس، خورشید بیگم ڈسپنسریاں ، نذیر حسین میڈیکل اسپتال ، نذیر حسین یونیورسٹی اوربین الاقوامی طرز کے تعلیمی معیار کے حامل اسکولوں کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ ملک کی نازک صورتحال میں خدمت خلق فاؤنڈیشن شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی امداد بھی بڑھ چڑھ کر رہا ہے جبکہ رمضان کے مقدس مہینے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آخری عشرے میں بڑا امدادی پروگرام منعقد کیاجاتا ہے جس میں ہزاروں غرباء ، مستحقین ، یتیموں اور ضرورتمندوں کو کروڑوں روپے مالیت کی امدادی اشیاء اور نقد رقوم تقسیم کی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے آزاد کشمیر کے زلزلہ ، ایران کے شہر بام ، تھر کے قحط زدہ علاقوں ، بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں اپنی وہ خدمات انجام دیں ہیں جنہیں وہاں کے عوام قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں ۔ ڈاکٹر نصرت شوکت نے مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کی کہ وہ شمالی وزیرستان کے متاثرین اور رمضان المبارک میں غرباء ، مساکین ، مستحقین اور ضرتمندوں کی بھر پور امداد کیلئے اپنے عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کوزیادہ سے زیادہ تعداد میں دیں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ 

9/29/2024 10:27:01 AM