Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے کے باعث پانی کی کمی پرارکان سندھ اسمبلی کااظہار تشویش


 Posted on: 7/15/2014
کراچی کی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے کے باعث پانی کی کمی پرارکان سندھ اسمبلی کااظہار تشویش
رمضان کے رحمتوں کے مہینے میں عوام کو پانی جیسی نعمت کاتعطل انتہائی افسوس بات ہے
 دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72انچ قطر کی پائب لائن کی مرمت کرکے پانی کی فراہمی جلد از جلدبحال کی جائے، ارکان سندھ اسمبلی
کراچی ۔۔۔15جولائی 2014
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی بجلی کے تعطل کے باعث کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی دھابیجی پمپنگ پر اسٹیشن پر 72انچ قطر کی ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کی پائپ لائن پھٹنے کے باعث چار دن تک پانی کی فراہمی معطل رہنے اور 50 ملین گیلن روزانہ کی بنیاد چار روز میں تقریباََ200ملین گیلن پانی کی کمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ ایک تو شہر پہلے ہی قلت آب کا شکار ہے اور اس پرشہر کو پانی سپلائی کرنے والی لائن کے پھٹ جانے سے رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کو پانی جیسی نعمت کی فراہمی میں تعطل کے باعث شہر بھر سے محروم ہے ا ور پانی کی عدم فراہمی کے باعث عوام میں شدید بے چینی اور غم وغصہ پایا جارہا ہے ۔ انہوں کہا کہ رمضان کے مہینے میں پانی کی ضرورت عام حالات سے زائد ہوتی ہے لہذا متاثرہ پائپ لائن کی جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ عوام کو پانی کو سہولت فی الفور فراہم کی جاسکے ۔حق پرست ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباداورصوبائی وزیر بلدیات سے اپیل کی کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72انچ قطر کی پائب لائن کو فوری مرمت کی جائے تاکہ رمضان کے مہینے میں عوام کے لئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

9/29/2024 10:27:32 AM