Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین ملک بچانے کی جدو جہد میں کوشاں ہیں ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


جناب الطاف حسین ملک بچانے کی جدو جہد میں کوشاں ہیں ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 7/14/2014
جناب الطاف حسین ملک بچانے کی جدو جہد میں کوشاں ہیں ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
حق پرست منتخب نمائندے بلا امتیاز رنگ و نسل عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں
مسلم ممالک غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف متحد نہ ہوئے توکل تمام مسلم ممالک باطل قوتوں کے نشانے پر ہونگے
باطل قوتیں چاروں اطراف سے مسلم امہ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ، وقت کا تقاضہ ہے کہ رمضان المبارک کے پیغام کو سمجھتے ہوئے تمام عالم اسلام یکجا ہوں
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام نارتھ کراچی میں افطار ڈنر سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو ینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی گفتگو 
کراچی 14جولائی ۔۔۔2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین ملک بچانے کی جدو جہد میں کوشاں ہیں اوریہی وجہ ہے کہ حق پرست ارکان اسمبلی اور کارکنان بھی ملک بچانے کے لئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک اہل ایمان کو صبر کا درس دیتا ہے اور پاکستان کا قیام بھی رمضان المبارک میں ہی عمل میں آیا۔ ان خیالات کا ظہار انھوں نے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام نارتھ کراچی میں ہونے والے افطار ڈنر کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حق پر ست ارکان اسمبلی ، شیخ صلاح الدین ، عبدالوسیم ، ریحان ہاشمی ، خواجہ اظہار الحسن ، وسیم قریشی ، جمال احمد ، ایم کیو ایم کے نارتھ کراچی سیکٹر کے ذمہ داران ، کارکنان ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ اسلا م امن و سلامتی کا دین ہے جو مسلمانوں کوتمام انسانوں کے احترام اور آپس میں اتحاد کا درس دیتا ہے اوراللہ تعالیٰ بھی رمضان کے مہینے میں اپنی رحمتوں اور ثوا ب میں اضافہ کر دیتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ باطل قوتیں آج چاروں اطراف سے مسلم امہ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اور جس کی واضح مثال غزہ میں اسرائیلی جارحیت ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں بیگنا ہ مسلمان بشمول خواتین اور بچوں کے شہید ہوچکی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر آج مسلمان ممالک غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف متحد نہ ہوئے تو کل تمام مسلم ممالک باطل قوتوں کے نشانے پر ہونگے لہٰذا وقت کا تقاضہ ہے کہ رمضان المبارک کے پیغام کو سمجھتے ہوئے تمام عالم اسلام یکجا ہوکر انسانیت کی بقاء اور نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کے دئیے ہوئے پیغام انسانیت کو عام کرے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بھی موجودہ حالت میں دہشتگردوں سے نبرد آزما ہے اور پاک افواج اس جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں بسنے والے حق پرست عوام نے آ غاز سے ہی ایم کیو ایم کا ساتھ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم کے تما م منتخب نمائندے بلا امتیاز رنگ و نسل عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔


9/29/2024 10:24:07 AM