Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستانی صحافی فیض اللہ خان کوافغان عدالت کی جانب سے چار سال قید کی سزا دیئے جانے پر ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کا افغان صدر حامد کرزئی کے نام خط


پاکستانی صحافی فیض اللہ خان کوافغان عدالت کی جانب سے چار سال قید کی سزا دیئے جانے پر ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کا افغان صدر حامد کرزئی کے نام خط
 Posted on: 7/14/2014
پاکستانی صحافی فیض اللہ خان کوافغان عدالت کی جانب سے چار سال قید کی سزا دیئے جانے پر ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کا افغان صدر حامد کرزئی کے نام خط
فیض اللہ خان کودی جانے والی سزاپرانسانی ہمدردی کی بنیادپر نظرثانی کی جائے ، ان کی فوری رہائی اوربحفاظت پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ صدرحامدکرزئی سے الطاف حسین کی اپیل
حکومت پاکستان فیض اللہ خان کی سزاکے خاتمہ اوروطن واپسی کیلئے سفارتی سطح پر کوششیں کرے۔الطاف حسین
فیض اللہ خان کے اہل خانہ سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار ہمدردی
لندن۔۔۔14 جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستانی صحافی فیض اللہ خان کوافغان عدالت کی جانب سے چارسال قید کی سزا دیئے جانے پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے افغان صدرحامدکرزئی کے نام ایک خط تحریر کیاہے جس میں انہوں نے افغان صدر سے اپیل کی ہے کہ فیض اللہ خان کودی جانے والی سزاپرانسانی ہمدردی کی بنیادپر نظرثانی کرتے ہوئے انہیں فی الفوررہا کیا جائے ۔ اپنے خط میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ میڈیاپرآنے والی رپورٹس کے مطابق فیض اللہ خان ایک صحافی ہیں اوراپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں قبائلی علاقے میں گئے تھے اورغلطی سے افغان سرحدعبورکرگئے تھے ۔ انہوں نے افغان صدرحامد کرزئی سے اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیض اللہ خان کو دی جانے والی سزاپرنظرثانی کی جائے اوران کی سزاکوختم کرکے ان کی فوری بحفاظت پاکستان واپسی کویقینی بنایاجائے۔دریں اثناء اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فیض اللہ خان کی سزاکے خاتمہ اورپاکستان واپسی کیلئے سفارتی سطح پرہرممکن کوششیں کی جائیں۔انہوں نے فیض اللہ خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

9/29/2024 10:27:06 AM