Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم ملیر سیکٹریونٹ95کے کارکن سید منظر عباس زیدی کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم ملیر سیکٹریونٹ95کے کارکن سید منظر عباس زیدی کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 7/13/2014
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم ملیر سیکٹریونٹ95کے کارکن سید منظر عباس زیدی کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
سید منظر عباس زیدی کا قتل شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش کا حصہ قرار دیاہے، رابطہ کمیٹی
وزیر اعلی سندھ ، گور نر سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ ، سید منظر عباس زیدی کے قتل کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔13جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم ملیر سیکٹریونٹ95کے کارکن سید منظر عباس زیدی کے بہیمانہ قتل پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کوشہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش کا حصہ قرار دیاہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سید منظر عباس زیدی واٹر پمپ فیڈرل بی ایریا میں دوکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب تو ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری جانب کارکنان اور ہمدروں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے وہ سید منظر عباس کے قتل کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے۔



9/29/2024 10:23:34 AM