Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام کینیڈا کے تمام چیپٹرز بشمول ٹورنٹو، کیلگری، مونٹریال، ونڈسر اور ایڈمنٹن میں عظیم الشان محافل نعت اور افطار ڈنرز کا اہتمام کیا گیا۔ کنیڈین و پاکستانی اہم سیاسی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد کی شرکت


 Posted on: 7/11/2014
ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام کینیڈا کے تمام چیپٹرز بشمول ٹورنٹو، کیلگری، مونٹریال، ونڈسر اور ایڈمنٹن میں عظیم الشان محافل نعت اور افطار ڈنرز کا اہتمام کیا گیا۔ کنیڈین و پاکستانی اہم سیاسی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد کی شرکت
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے اور تمام مذہبی تہوار اور سرگرمیوں کو منانے میں ایم کیوایم کینیڈا، جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے، آصف قاضی
ٹورنٹو، 11جولائی2014
ایم کیو ایم کینیڈاکے زیراہتمام کینیڈا کے شہر ٹورنٹو، کیلگری، مونٹریال، ونڈسر اور ایڈمنٹن میں عظیم الشان محفل نعت اور افطار ڈنرز کا اہتمام کیا گیاجس میں سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسن، اراکین سینٹرل کمیٹی،تمام شعبہ جات کے ذمہ داران، چیبٹر انچارجزو کارکنان کی بڑی تعداد کے ساتھ پاکستانی کمیونیٹی اور مقامی سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل نعت ؐ اور افطار ڈنر کی تقاریب میں پاکستان سے خصوصی طور سے آئی ہوئی ایم کیو ایم کی سینئر رہنما محترمہ زرین مجیدنے شرکت کی۔ اسکے علاوہ ایسوسی ایٹ ہیلتھ منسٹر بونی کوم بی اور دیگر شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع جی ٹی اے چیپٹر میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے آصف قاضی نے کہا کہ ایم کیو ایم کینیڈا قائد تحریک کی ہدایت پر پاکستانی کمیونیٹی کو یکجا کرنے ، انہیں پاکستان سے باہر رہتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی ، صحت مند معاشرے کے قیام کے علاوہ تمام دینی، سیاسی ، علمی ، ادبی و سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ تقریب میں موجود مقامی سیاسی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اس موقع پر خصوصی طور پر بونی کرومبی نے وڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرایا اور تمام شخصیات نے قائد تحریک الطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ایم کیو ایم کینیڈا کے سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت کم سیاستدان ہوتے ہیں جو اپنے ملک کے ساتھ ساتھ بیروں ملک بسنے والے باشندوں کی تربیت واصلاح کے پہلو کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین میں یہ بات خصوصی پائی جاتی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ الطاف حسین ایک بین الاقوامی لیڈر ہیں۔محفل نعت کے اجتماعات میں ٹورنٹو کے معروف نعت خواں حضرات نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھ حاضرین کے قلوب کو منور کیا۔ افطار کے بعد نماز مغرب اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اختتام پر آصف قاضی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں 6جولائی کو سب سے بڑی اجتماعی افطار کا اہتمام کرکے ایم کیوایم نے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے جس میں لاکھوں فراد نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا۔

9/29/2024 10:28:24 AM