Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 7/11/2014
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبانے والے ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں جبکہ ناجائز منافع خوروں کی جانب سے من مانیاں کرکے مشکلات میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ٌکراچی ۔۔۔11، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ناجائز منافع خوروں کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب عوام پہلے ہی ہوش رباء مہنگائی اور بے روزگاری کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف رمضان المبارک میں عوام کیلئے بنیادی استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کے بجائے ناجائز منافع خور نہ صرف من مانیاں کررہے ہیں بلکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا تقدس بھی پامال کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے غیر دانشمندانہ اقدام کا فی الفور نوٹس لیاجائے ، عوام کیلئے آٹے سمیت ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے فی الفور مثبت نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبانے والے ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

9/29/2024 10:23:50 AM